18 مارچ 2010 - 20:30

ڈاکٹرعلی لاریجانی نے آج شہرتربت حیدریہ میں کہا کہ روزعاشورہ امام حسین علیہ السلام کی شان میں توہین کرنےوالےاوباشوں کے لئے اوبامہ کی جانب سے حمایت اسلامی انقلاب کامقابلہ کرنے کے لئے امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے کہاہے کہ ایران کے حالات کوتبدیل کرنا اسلامی انقلاب کےمقابلے کے کی امریکہ کی نئی کوشش ہے۔ ڈاکٹرعلی لاریجانی نے آج شہرتربت حیدریہ میں کہا کہ روزعاشورہ امام حسین علیہ السلام کی شان میں توہین کرنےوالےاوباشوں کے لئے  اوبامہ کی جانب سے حمایت اسلامی انقلاب کامقابلہ کرنے کے لئے امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےزوردے کرکہاکہ جن لوگوں نے عاشورکے دن ہنگامہ آرائی کی ان سے سختی سے نمٹا جائے اوردشمن کے فتنے کو روکا جائے۔